سورة الصافات - آیت 180

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پاک ہے تیرا رب، عزت کا رب۔ ان باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: اور دیکھتے رہئے ۔ یہ بھی حالات پر نظر رکھیں ۔ رب العزت کی پاکیزگی اور شوائب شرک سے بلندی ثابت ہکر رہے گی ۔ اور اللہ کے رسول پر سل امتی کے انوار برسیں گے ۔ اور فضا مہر وستائش خداوندی کے نغموں سے گونج اٹھے گی *۔