سورة الصافات - آیت 103

فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو جب دونوں نے حکم مان لیا اور اس نے اسے پیشانی کی ایک جانب پر گرا دیا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : وَتَلَّهُ۔ التل کے اصل معنی اونچی جگہ کے ہیں ۔ اور فعل صورت میں یہ مقصد ہوگا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے ان کو اونچی اور مرتفع زمین پر لٹا دیا ۔