كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
جیسے وہ چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہوں۔
(ف 2) ان آیات میں اللہ کے ان مخلص بندوں کا ذکر ہے جنہوں نے وقت اور اخلاص کے ساتھ اسلام کو قبول کیا ۔ اور اس کے پھیلانے میں ہر نوع کی مصیبتوں کو نجندہ پیشانی برداشت کیا ۔ ان کے لئے اللہ کے ہاں ہر قسم کی آسودگی اور تنعم کا سامان ہوگا ان کو ایسی غذائیں ملیں گی جن کے متعلق اس سے پہلے آیات میں بتایاجاچکا ہے یعنی میو وں سے ان کے کام ودہن کی تواضع کی جائے گی۔ اور عزت و تکریم کے ساتھ آرام کے باغوں میں رہیں گے ۔ اور آراستہ تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے اللہ کی نعمتوں کا نظارہ کرینگے ۔ لطیف اور عمدہ جام ہائے شراب کی گردش ہوگی جو دودھ کی طرح سفید ہوگی ۔ اور نہایت لذیذ درد سر اور تکلیف دہ خمار سے بالکل پاک ہوگی جس میں کیف ہوگا ۔ مگر عقل میں فتور نہیں پیدا ہوگا عورتیں ایسی عفیف کو سوائے خاوند کے دوسروں پر للچائی ہوئی نظریں نہ ڈالیں گی ۔ بڑی بڑی آنکھیں رنگ محفوظ انڈوں کی طرح سفید ۔ گویا تمام زندگی کیف وسرور کی زندگی ہوگی ۔