سورة يس - آیت 59
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور الگ ہوجاؤ آج اے مجرمو!
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) جنت والوں کی زندگی کا جو نقشہ کھینچا اس کا مطلب محض یہ ہے کہ وہ ہر طرح بہترین حالت میں ہوں گے ۔ اور کلفتوں اور مصیبتوں سے آزاد ہوں گے ۔ اس دن ان میں اور مجرموں میں ایک قسم کا امتیاز ہوگا کہا جائے گا چونکہ تم لوگوں نے خدا کی پرستش نہیں کی ہے اور دنیا میں شیطان کی پیروی کو اپنا شعار بنایا ہے اس لئے آج تمہاری یہ سزا ہے کہ جہنم میں اپنا مسکن بناؤ ۔