سورة يس - آیت 8

إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک ہم نے ان کی گردنوں میں کئی طوق ڈال دیے ہیں، پس وہ ٹھوڑیوں تک ہیں، سو ان کے سر اوپر کو اٹھا دیے ہوئے ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : أَغْلَالًا۔ غل کی جمع ہے ۔ بمعنی طوق آہنی ، عدم ابتداء سے کنایہ ہے۔ الْأَذْقَانِ۔ ذقن کی جمع ہے ۔ بمعنی ٹھوڑی۔