سورة فاطر - آیت 17
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ اللہ پر کچھ مشکل نہیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: فرمایا ۔ کہ اللہ کو تمہاری احتیاج نہیں ہے ۔ بلکہ تم اس کے محتاج ہو جب تک اس کے احکام پر چلو گے ۔ باقی اور زندہ رہو گے اور جہاں تم نے سرکشی اور اس کی نافرمانی کی ۔ وہ تم کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا ۔ اور ایک دوسری قوم پیدا کردے گا ۔ جو اس کی اطاعت شعاری کا دم بھرے گی ۔ اور زمین میں اس کے مشن کی تکمیل میں مصروف جدوجہد رہے گا *۔