سورة الأحزاب - آیت 67
وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور کہیں گے اے ہمارے رب! بے شک ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کا کہنامانا تو انھوں نے ہمیں اصل راہ سے گمراہ کردیا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سَادَتَنَا ۔ جن کو دین کے لحاظ سے عظمت رفعت حاصل ہو۔ كُبَرَاءَنَا ۔ جمع کبیر یعنی بزرگان دنیوی نقطہ نگاہ سے صاحب اقتدار لوگ ۔