سورة لقمان - آیت 26

لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، بے شک اللہ ہی سب سے بے پروا، بے حد خوبیوں والا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2)یعنی تمام کائنات کا وہ تنہا مالک ہے کوئی ذات اس کے کاموں میں اس کی شریک نہیں ہے ۔ وہ اس لئے تمام انسانوں کی پرستش اور عقائد کا مرکز ہے کہ وہ مالک اور آقا ہے ورنہ بجائے خود اسے کسی چیز کی احتیاج نہیں ۔ وہ بےنیاز ہے اور بذاتہ لائق صدگاہے ۔