سورة لقمان - آیت 2

تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ کمال حکمت والی کتاب کی آیات ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سورہ لقمان اس سورۃ کو قرآن کے تعارف سے شروع کیا ہے کہ یہ آیتیں کتاب حکیم سے تعلق رکھتی ہیں ان میں دانائی اور رشدوہدایت ہے ۔ ان میں دلائل کا استحکام ہے ان میں اللہ کے اوامر ہیں ۔ اور یہ ان لوگوں کو ہدایت کے اعلیٰ ترین مراتب تک پہنچاتی ہے جو مقام احسان پر فائز ہیں ۔ جو نماز کو پوری شرائط اور مضولیت کے ساتھ ادا کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ! اور دنیائے داروی کی دلچسپیوں پر نہ رکھتے ہیں *۔