سورة الروم - آیت 60
فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس صبر کر، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے اور وہ لوگ تجھے ہرگز ہلکا نہ کردیں جو یقین نہیں رکھتے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حق کی نصرت مقدرات میں سے ہے اس لئے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی جارہی ہے کہ آپ فکر مند اور طول نہ ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے یقینا آپ کامیاب اور فائز المرام ہونگے ۔ اور آپ کے یہ دشمن ناکام اور رسوا ۔ آپ گھبرائیے نہیں اور ایسا نہ ہو کہ یہ بےیقین لوگ اپنی حرکات سے آپ کے پیمانہ صبر کو چھلکادیں *۔