سورة العنكبوت - آیت 33

وَلَمَّا أَن جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جیسے ہی ہمارے بھیجے ہوئے لوط کے پاس آئے وہ ان کی وجہ سے مغموم ہوا اور ان کے سبب دل میں تنگ ہوا اور انھوں نے کہا نہ ڈر اور نہ غم کر، بے شک ہم تجھے اور تیرے گھر والوں کو بچانے والے ہیں مگر تیری بیوی، وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا۔رنجیدہ اور تنگ دل ہوئے۔ یعنی لوط علیہ السلام نے فرشتوں کے آنے سے ایک قسم کی تکلیف اور الجھن محسوس کی۔