سورة القصص - آیت 83

تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ آخری گھر، ہم اسے ان لوگوں کے لیے بناتے ہیں جو نہ زمین میں کسی طرح اونچا ہونے کا ارادہ کرتے ہیں اور نہ کسی فساد کا اور اچھا انجام متقی لوگوں کے لیے ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: ارشاد ہے ۔ کہ آخرت کی مسرتیں اور آسائشیں ان لوگوں کے لئے مقدر ہیں ۔ جن کو اللہ تعالیٰ دنیا میں مال ودولت اور اختیار وقوت دیتا ہے ۔ اور وہ اس غلط استعمال نہیں کرتے ۔ وہ یہ نہیں چاہتے کہ خواہ مخواہ دوسرے لوگوں سے اونچا رہنے کی کوشش کی جائے ۔ اور نہ وہ یہ چاہتے ہیں ۔ کہ دنیا میں ظلم وستم سے فساد برپا کریں ۔ اور وہ تقویٰ اور پرہیز گاری اختیار کرتے ہیں ۔ اور جانتے ہیں ۔ کہ انجام انہیں لوگوں کا بہتر ہے ۔ جو پاک باز اور متقی ہیں *