سورة النمل - آیت 81
وَمَا أَنتَ بِهَادِي الْعُمْيِ عَن ضَلَالَتِهِمْ ۖ إِن تُسْمِعُ إِلَّا مَن يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا فَهُم مُّسْلِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہ تو کبھی اندھوں کو ان کی گمراہی سے راہ پر لانے والا ہے، تو نہیں سنائے گا مگر انھی کو جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں، پھر وہ فرماں بردار ہیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: قرآن حکیم کے خیر و برکت ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ اور یہ حقیقت بھی غیر مشکوک اور قطعی ہے کہ حضور کا وجود کائنات کے لئے ہمہ تن رحمت وہدایت ہے ۔ مگر باوجود اسکے یہ ممکن ہے کہ کچھ لوگ ان فیوض سے استفادہ نہ کریں ۔ کیونکہ وہ مردہ قلب ہیں زندگی کی اصلی استعداد ان سے چھن چکی ہے اور قوت سماعت سے محروم ہوچکے ہیں ۔ اس لئے بہرے ہیں *۔