سورة النمل - آیت 74
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک تیرا رب یقیناً جانتا ہے جو ان کے سینے چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اس آیت میں کفار کے مخفی ارادے سے اور بھید جو تھے ان کے متعلق ارشاد ہے کہ وہ ہم سب کو معلوم ہیں ۔ تم یہ نہ سمجھو کہ اللہ اور اس کا رسول تمہارے مکار سے آگاہ نہیں ۔ حل لغات : مَا تُكِنُّ ۔ کنان سے ہے ۔ معنی چھپانا ۔ مستور رکھنا ۔