سورة النمل - آیت 52
فَتِلْكَ بُيُوتُهُمْ خَاوِيَةً بِمَا ظَلَمُوا ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو یہ ہیں ان کے گھر گرے ہوئے، اس کے باعث جو انھوں نے ظلم کیا۔ بے شک اس میں ان لوگوں کے لیے یقیناً ایک نشانی ہے جو جانتے ہیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سدومیت کے خلاف جہاد کی ضرورت ف 1: اللہ تعالیٰ کا قانون مکافات یا قانون عذاب انہی لوگوں پر ہی ہوتا ہے جو اس پیغام سے روگردان ہیں ۔ اور اپنے گناہوں پر اصرار کرتے ہیں *۔ حل لغات :۔ خاویۃ ۔ خوی البیت سے ہے ۔ معنے مکان کے گر جانے کے ہیں *۔