سورة النمل - آیت 48
وَكَانَ فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس شہر میں نو (٩) شخص تھے، جو اس سرزمین میں فساد پھیلاتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات :۔ رھط ۔ لوگ ، شخص ۔ جمع اور واحد دونوں پر بولا جاتا ہے ۔