سورة النمل - آیت 39
قَالَ عِفْرِيتٌ مِّنَ الْجِنِّ أَنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَ ۖ وَإِنِّي عَلَيْهِ لَقَوِيٌّ أَمِينٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جنوں میں سے ایک طاقتور شرارتی کہنے لگا میں اسے تیرے پاس اس سے پہلے لے آؤنگا کہ تو اپنی جگہ سے اٹھے اور بلاشبہ میں اس پر یقیناً پوری قوت رکھنے والا، امانت دار ہوں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : عِفْرِيتٌ۔ دیو خبیث ۔ لڑاکو ۔ چالاک ۔ توانا جن وانسان دونوں کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔