سورة النمل - آیت 17
وَحُشِرَ لِسُلَيْمَانَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ وَالطَّيْرِ فَهُمْ يُوزَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور سلیمان کے لیے اس کے لشکر جمع کیے گئے، جو جنوں اور انسانوں اور پرندوں سے تھے، پھر وہ الگ الگ تقسیم کیے جاتے تھے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
چیونٹی اور سلیمان : (ف 2) حضرت سلیمان کے متعلق بائبل میں بھی مذکور ہے کہ بہت شان وشوکت کے نبی تھے اس آیت میں ان کی حشمت وجلال اور تسخیر کا ذکر ہے فرمایا :اس کے عساکر میں جن وانس کے علاوہ طیور بھی تھے جن سے جنگی خدمات لی جاتی تھیں ایک واقعہ بیان کیا ہے ۔ جس سے ان کی عظمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ حل لغات : يُوزَعُونَ ۔یعنی باضابطہ انکو تقسیم کر رکھا تھا