سورة الشعراء - آیت 20
قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا میں نے اس وقت وہ کام اس حال میں کیا کہ میں خطاکاروں سے تھا۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات :۔ من الضالین ۔ ضال کی جمع ہے ۔ ضلالت کا لفظ لغزش اور غلطی پر بولا جاتا ہے ۔ اور گمراہی پر بھی یہاں مقصود الغزش ہے ۔ کیونکہ حضرت موسیٰ نے قبطی کو عمدا قتل کیا تھا ۔ بلکہ پیٹا تھا ۔ وہ کمزور ہونے کی وجہ سے جانبرنہ ہوسکا *۔