سورة الفرقان - آیت 54
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر کو پیدا کیا، پھر اسے خاندان اور سسرال بنا دیا اور تیرا رب بے حد قدرت والا ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
حل لغات :۔ صھرا ۔ خسر ، داماد ، بہنوئی ، سسرال یا وہ مادی قرابت والا * ظھیرا ۔ اصل معنے مددگار اور معاون کے ہیں ۔ مگر جب صلہ علی ہو تو اس کے معنے مخالف اور دشمن کے ہوجاتے ہیں *۔