سورة الفرقان - آیت 12
إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب وہ انھیں دور جگہ سے دیکھے گی تو وہ اس کے لیے سخت غصے کی اور گدھے کی سی آواز سنیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: زَفِيرًا: گدھے کی آواز ، یہاں مراد جہنم کی آواز ہے ۔