سورة النور - آیت 30
قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مومن مردوں سے کہہ دے اپنی کچھ نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ ہے۔ بے شک اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے جو وہ کرتے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: يَغُضُّوا: غض سے ہے ، نگاہ جھکا لینا ، اصل میں اس کے معنی تحمل اور نقصان کرنے کے ہیں ۔