سورة المؤمنون - آیت 73
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک تو یقیناً انھیں سیدھے راستے کی طرف بلاتا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) اس آیت میں اس حقیقت کا اظہار فرمایا ہے کہ حضور (ﷺ) لوگوں سے روپیہ بٹورنے کی خواہش نہیں رکھتے تھے بلکہ سراسر بےنیاز تھے اور مخلصانہ طور پر لوگوں کو صراط مستقیم کی جانب دعوت دیتے تھے مگر یہ لوگ بےدین اور ملحد ہونے کی وجہ سے صراط مستقیم پر گامزن نہ ہو سکے اور گمراہ رہے ۔