سورة الحج - آیت 3

وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَانٍ مَّرِيدٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور لوگوں میں سے کوئی وہ ہے جو اللہ کے بارے میں کچھ جانے بغیر جھگڑتا ہے اور ہر سرکش شیطان کے پیچھے چلتا ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) یعنی بعض لوگ ایسے بدبخت اور محروم سعادت ہیں ، کہ وہ خدا کی وسعتوں اور قدرتوں سے پوری طرح آگاہ نہ ہونے کے باوجود انکار کرتے ہیں ، اور یہ تسلیم نہیں کرتے کہ قیامت آئے گی ، اور دنیا کو فنا کرکے دوبارہ زندہ کیا جائے گا ۔ حل لغات : علقۃ : عام لوگوں نے اس کا ترجمہ پارہ خون بستہ یعنی جمے ہوئے خون کا ٹکڑا کیا ہے ، مگر حقیقتا اس سے مراد جرثومہ حیات ہے ۔