سورة الأنبياء - آیت 20
يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ رات اور دن تسبیح کرتے ہیں، وقفہ نہیں کرتے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قدرت کو بیان فرمایا ہے کہ کائنات کی ہر چیز اس کے قبضہ میں ہے اور وہ ساری دنی اور مافیہا کا مالک ہے اور فرشتے اس کا حکم بجا لاتے ہیں ، اور اپنے فرائض منصبی کو بڑی تندہی سے ادا کرتے ہیں ، شب وروز اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں ، اور کبھی ملال ومکدر کا اظہار نہیں کرتے ، مگر ان مشرکوں کو دیکھئے کہ بتوں کی پرستش میں لگے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ بت ان کو قیامت کے بعد جلا دیں گے ، افسوس یہ کہ یہ لوگ اپنے فرائض بشری کو محسوس نہیں کرتے ، ورنہ فرشتوں کی طرح کسی وقت بھی اس کی اطاعت سے بےنیاز نہ ہو سکتے ۔