فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ ۖ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا
پھر ان کے بعد ایسے نالائق جانشین ان کی جگہ آئے جنھوں نے نماز کو ضائع کردیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے تو وہ عنقریب گمراہی کو ملیں گے۔
نااہل جانشین !: (ف ٢) خلف : سے مراد برے جانشین ہیں جو سلف کی روایات کے حامل نہ ہوں لبید کہتا ہے ۔ ذھب الذین یعاش فی اکنافہم وبقیت فی خلف کجلد الاجوب : یعنی ان پاکباز لوگوں کے کچھ ایسے نااہل پیدا ہوئے جو ہوائے نفس کی پیروی اور خواہشات کی تکمیل میں دینی ومذہبی فرائض کو بھول گئے اور تم کو یا انہیں لوگوں کے نقش قدم پر ہو ۔ (آیت) ” اضاعوا الصلوۃ “۔ کے بعد ” واتبعوا الشھوت “۔ کا ذکر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو قوم اپنے مذہبی فرائض سے غفلت پر تتی ہے ، اور جس کے دل سے عبادت ونیاز مندی کے جذبات خارج ہوجاتے ہیں ، وہ شہوات کی جانب جھک پڑتی ہے ، اور اس کے دل ودماغ پر مادی وجنسی خیالات مسؤل ہوجاتے ہیں ۔ بہرحال اس نوع کے لوگ یقینا اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتیں گے اور حرص وآز کی زندگی انہیں تباہ کر دے گی ۔