سورة الكهف - آیت 11

فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِينَ عَدَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو ہم نے غار میں ان کے کانوں پر گنتی کے کئی سال پردہ ڈال دیا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : فَضَرَبْنَا عَلَى آذَانِهِمْ: یعنی دنیا کی جانب سے انہیں بالکل بےخبر کردیا ، جمہور مفسرین نے نیند اور سکر طویل کے معنی لئے ہیں ۔