سورة الكهف - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) مکی سورۃ ہے ، اس کے فضائل میں سے ہے کہ جو شخص اس کی دس اول آیتیں پڑھ لے گا ، دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا ، کیونکہ ان دس آیتوں میں وہ حقائق ومعارف ہیں کہ ان کے جان لینے کے بعد مرد مومن اجل وفریب کی راہوں سے آگاہ ہوجاتا ہے ، اور ایمان کی اس بلندجگہ پر متمکن ہوجاتا ہے ، جہاں سے اس کو نیچے اتارنا ناممکن ہے تفصیل آیندہ صفحے پر دیکھئے ۔