سورة الإسراء - آیت 8
عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يَرْحَمَكُمْ ۚ وَإِنْ عُدتُّمْ عُدْنَا ۘ وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ حَصِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تمھارا رب قریب ہے کہ تم پر رحم کرے اور اگر تم دوبارہ کرو گے تو ہم (بھی) دوبارہ کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنایا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : حَصِيرًا: حصر کے معنی احالہ کرنے اور تنگی کرنے کے ہیں واحصروھم ۔ ای ضیقوا علیہم یہاں قید خانہ اور تکلیف دہ مقام کے ہیں ۔