سورة الحجر - آیت 87

وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یقیناً ہم نے تجھے بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں اور بہت عظمت والا قرآن عطا کیا ہے۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(ف ٢) ” سبع مثانی “ کے معانی میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک اس سے مقصود فاتحہ ہے ، بعض کے نزدیک سات سورتیں ہیں بعض کہتے ہیں اس سے غرض سات مضامین ہیں بعض کہتے ہیں سارا قرآن مقصود ہے مگر قوی قول یہ ہے کہ اس سے مراد فاتحہ ہے ۔ واللہ اعلم ۔