سورة ابراھیم - آیت 43

مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ ۖ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس حال میں کہ تیز دوڑنے والے، اپنے سروں کو اوپر اٹھانے والے ہوں گے، ان کی نگاہ ان کی طرف نہیں لوٹے گی اور ان کے دل خالی ہونگے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مُهْطِعِينَ: دراصل اونٹ جب گردن اٹھائے ، اس ہئیت کو کہتے ہیں ھطع ۔ أَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ: بدحواسی سے کنایہ ہے ۔ ھواء کے لغوی معنی فارغ اور خالی کے ہیں ۔