سورة ابراھیم - آیت 2
اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس اللہ کے (راستے کی طرف) کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور کافروں کے لیے سخت عذاب کے باعث بڑی ہلاکت ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : وَيْلٌ: بمعنی وائے وکلمہ افسوس وبمعنی سختی ، عداوت وشور و فغاں پر مصیبت وبمعنی ہلاکت ۔