سورة یوسف - آیت 37

قَالَ لَا يَأْتِيكُمَا طَعَامٌ تُرْزَقَانِهِ إِلَّا نَبَّأْتُكُمَا بِتَأْوِيلِهِ قَبْلَ أَن يَأْتِيَكُمَا ۚ ذَٰلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِي رَبِّي ۚ إِنِّي تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَهُم بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے کہا تمھارے پاس وہ کھانا نہیں آئے گا جو تمھیں دیا جاتا ہے، مگر میں تمھیں اس کی تعبیر اس سے پہلے بتا دوں گا کہ وہ تمھارے پاس آئے۔ یہ اس میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھایا۔ بے شک میں نے اس قوم کا دین چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ آخرت کے ساتھ بھی کفر کرنے والے ہیں۔

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مسلمان قیدی کے فرائض دینی : (ف ١) اللہ کے نیک بندے جہاں کہیں ہوں اپنے فرائض تبلیغ سے غافل نہیں رہتے ، اور اپنے کردار وعمل سے یہ ثابت کرتے رہتے ہیں کہ ہم نیکی کے داعی ، اور بھلائی کے مناء ہیں ۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) جیل میں بھیجدئیے گئے کیونکہ انہوں نے عزیز ، مصر کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا اور ہوائے نفس کی مخالفت کی تھی ان کے ساتھ دو اور قیدی تھے ، انہوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شراب کو نچوڑ رہا ہے ، اور دوسرے کے سر پر روٹیاں ہیں ۔ جنہیں پرندے نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں حضرت یوسف (علیہ السلام) کو نیک وصالح سمجھ کر تعبیر دریافت کی ، حضرت یوسف (علیہ السلام) نے کہا کہ میں ضرور تعبیر بتلاؤں گا پہلے چند گزارشات سن لیجئے ، اس کے بعد ان کا پورا وعظ مذکور ہے ، جس میں انہوں نے نہایت خوبی کے ساتھ مسئلہ توحید کو بیان کیا ، اور ان کی اس عقیدت سے جائز فائدہ اٹھایا ، پوچھا کہ بتاؤ ، تم بہت سے خداؤں کو پسند کرتے ہو ، یا ایک مالک کو جو سب پر حاکم ہو ، غرض یہ تھی کہ یہ لوگ ایمان کی نعمت سے بہرہ ور ہوجائیں ، قرآن چونکہ کامل دستور العمل ہے اس لئے ضرور تھا کہ وہ بتائے کہ قیدیوں کے لئے کیا طریق کار ہو ، وہ قید کے دن کس طرح کاٹیں ، اسوہ یوسف اسیران بالا کے لئے درس حکمت ہے مسلم قیدی کے فرائض میں ہے کہ وہ وہاں بھی نیک اور صالح رہے ، اور لوگ اس کے نیک وجود سے برابر استفادہ کرتے رہیں ، جیل کی چار دیواری میں بھی وہ اس درجہ خود دار ہو کہ (آیت) ” ان الحکم الا للہ “۔ کی تلقین کرے اور سوائے اللہ کے اور کمی سے نہ ڈرے ہوتا یہ ہے کہ کے وقتوں کو انسان پرداشت کرلیتا ہے مگر معصیت وابتلا کی آزمائش کڑی ہوتی ہے حضرت یوسف نے قصر شاہی میں رہ کر عفاف وعصمت کا ثبوت دیا اور جیل کی بند کوٹھڑی میں بھی تبلیغ جاری رکھی ۔ حل لغات : اسمآء : بعضے خالی نام جس میں کوئی حقیقت نہ ہو ، الدین القیم : قائم رہنے والا دین ۔