سورة التوبہ - آیت 32
يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے مونہوں سے بجھا دیں اور اللہ نہیں مانتا مگر یہ کہ اپنے نور کو پورا کرے، خواہ کافر لوگ برا جانیں۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٣) یعنی کفار چراغ ہدایت کو بجھانے کی فکر میں ہیں ، اور یہ نہیں جانتے کہ اللہ کا فیصلہ کیا ہے ، اللہ چاہتا ہے کہ اس روشنی کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے ، وہ پوری کوشش کر دیکھیں ، یہ مصباح منیر روشن ہی رہے گا ۔ حل لغات : احبار : جمع حبر ، بمعنی دانشمندان وعلماء یہود یعنی عابد وزاہد قوم نصارے وترسایان ۔