سورة الانفال - آیت 46
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ ۖ وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں مت جھگڑو، ورنہ بزدل ہوجاؤ گے اور تمھاری ہوا چلی جائے گی اور صبر کرو، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) یہ آیت صرف جہاد سے مختص نہیں ، بلکہ ہر حال میں مسلمان کو اطاعت کے شیرازہ میں منسلک رہنا چاہئے ، جب بھی کتاب وسنت کو چھوڑ کر مسلمان اختلاف وتنازع پیدا کریگا ہوا اکھڑ جائے گی ، اور ہمتیں پست ہوجائیں گی ، قوت وغلبہ ” اعتصام بحبل اللہ “ میں مضمر ہے ، ﴿ وَاصْبِرُوا ﴾ قرآن کی اصطلاح میں ثبات واستقلال کا دوسرا نام ہے ۔