سورة الاعراف - آیت 136
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ بِأَنَّهُمْ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا عَنْهَا غَافِلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ہم نے ان سے انتقام لیا، پس انھیں سمندر میں غرق کردیا، اس وجہ سے کہ بے شک انھوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا اور وہ ان سے غافل تھے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) ﴿فَانْتَقَمْنَا﴾ سے مراد ایسا بدلہ ہے جس کے وہ مستحق تھے ، کیونکہ انتقام کے معنی عربی میں سزا دینے کے ہیں ، اللہ کینہ اور بغض سے پاک ہے ،