سورة الاعراف - آیت 120
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جادو گر سجدے میں گرا دیے گئے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) جادوگر چونکہ فن سحر سے واقف تھے ، اس لئے جب انہوں نے موسیٰ (علیہ السلام) کی معجزہ فرمائی دیکھی تو فرط شوق سے سجدے میں گر گئے ، ان کو معلوم ہوگیا ، یہ چابکدستی یافن فریب نہیں حقیقت اور ایک بالادست قدرت ہے ۔