سورة الاعراف - آیت 118
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس حق ثابت ہوگیا اور باطل ہوگیا جو کچھ وہ کر رہے تھے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) موسیٰ (علیہ السلام) کے معجزے کو اللہ تعالیٰ نے حق سے تعبیر کیا ہے یعنی وہ ایک حقیقت ہے ، مگر مشکل یہ ہے کہ عوام میں یہ امتیاز ہونا دشوار ہے ، ان کے نزدیک تو دونوں خرق عادت میں داخل ہیں ، ماں ایک کھلا تبائن معجزے اور کرشمے میں یہ ہے کہ معجزہ غالب رہتا ہے اور اخلاق ورفعت کے لحاظ سے نبی کا درجہ ساحر سے بہت اونچا ہوتا ہے ، ساحر سحر کو ذریعہ معاش قرار دیتا ہے ، اور انبیاء سراپا وسیلہ ہدایت ہوتا ہے ۔ حل لغات : سحر : وہ چیز جس کا معلوم کرنا باریک اور لطیف ہو ، سحر کے معنی علاوہ جادو اور افسوں کے فریفتہ کرنے اور بیمار بتانے کے بھی ہیں ۔