سورة الاعراف - آیت 92

الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَأَن لَّمْ يَغْنَوْا فِيهَا ۚ الَّذِينَ كَذَّبُوا شُعَيْبًا كَانُوا هُمُ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ لوگ جنھوں نے شعیب کو جھٹلایا گویا وہ اس میں رہے ہی نہ تھے، وہ لوگ جنھوں نے شعیب کو جھٹلایا وہی خسارہ اٹھانے والے تھے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : كَأَنْ لَمْ يَغْنَوْا فِيهَا: غنی کے معنی مدت تک کہیں رہنے کے ہیں ، مغنی کے معنی منزل اور مقام اور انسانی جائے معیشت کے ہیں ۔