سورة التكوير - آیت 1
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(1۔3) ان لوگوں کو روز حساب کی اطلاع دی جاتی ہے تو بجائے ڈرنے کے الٹے معاندانہ سوال کرتے ہیں کہتے ہیں یہ دن کب ہوگا تم ان لوگوں کو بتائو کہ جس روز یہ ہونا ہے اس کے حصے دو ہیں پہلا حصہ فنا کا جب یہ موجودہ سورج لپیٹ دیا جائے گا یعنی یہ سارا نظام شمیا برباد کردیا جائے گا۔ اور جب سورج لپیٹ لئے جانے سے ستارے بے نور ہوجائیں گے اور کو ہی سلسلہ سب برباد کر کے پہاڑوں کو ان کی جگہ سے چلایا جائے گا یعنی پہاڑوں کو گر کر زمین کو میدان صاف کردیا جائے گا