سورة الإنسان - آیت 21
عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کے اوپر باریک ریشم کے سبز کپڑے اور گاڑھا ریشم ہوگا اور انھیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا رب انھیں نہایت پاک شراب پلائے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ تو تمہیں معلوم ہے کہ اہل جنت کو ریش میں لباس پہنایا جائے گا اس لئے ان اہل جنت کے اوپر سبز رنگ کے باریک کپڑے مثل الپا کے کی اور دبیز مثل مخمل کے ہوں گے اور ان کو حسب مراتب چاندی اور سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور ان کا پروردگار ان کو بے نشہ اور بے خرابی پاک شراب پلائے گا