سورة الإنسان - آیت 19
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان کے اردگرد لڑکے گھوم رہے ہوں گے، جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے، جب تو انھیں دیکھے گا تو انھیں بکھرے ہوئے موتی گمان کرے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس لطف کی زندگی میں کھانے پینے کے علاوہ ایک بات اور بھی آرام دہ ان کو حاصل ہوگی وہ یہ کہ ان کے چھوٹے چھوٹے بچے جو ان اہل جنت کی اولاد میں سے چھوٹی عمر میں مر چکے ہوں گے یا ان کی خواہش سے جنت میں پیدا ہوں گے ہمیشہ ان کے قریب قریب پھرتے رہیں گے وہ بچے ایسے خوبصورت ہوں گے کہ جب تو اے مخاطب انسان ان کو دیکھے گا تو بکھرے ہوئے موتی سمجھے گا