سورة الإنسان - آیت 13

مُّتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ اس میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے، نہ اس میں سخت دھوپ دیکھیں گے اور نہ سخت سردی۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان باغوں میں گدیلے لگے ہوئے تختوں پر تکئے لگائے ہوں گے ان بہشتوں میں موسم ایسا خوشگورا اور یکساں ہوگا کہ اہل جنت وہاں نہ سورج دیکھیں گے نہ سورج کے نہ ہونے سے سخت سردی محسوس کریں گے اس آیت میں ایک مشکل ہے کہ پہلے لفظوں میں سورج کی نفی ہے اس کے متصل ہے ظلال کا لفظ آیا ہے حالانکہ ظلال ظل کی جمع ہے اور ظل کا وجود سورج سے ہوتا ہے جب سورج نہیں تو ظل کہاں اس لئے ظلال کا ترجمہ ٹہن کیا گیا۔ ١٢ منہ