سورة الإنسان - آیت 5
إِنَّ الْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ نیک لوگ ایسے جام سے پییں گے جس میں کافور ملا ہوا ہوگا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ تو ہوا ان ناشکروں کا انجام اور جو نیک لوگ ہوں گے ان کی تو کچھ پوچھو ہی نہیں وہ تو عیش میں گذاریں گے نہایت عمدہ شیشے کے گلاس میں ایسا شربت پئیں گے جس کی ملاوٹ کافور کی ہوگی۔ کافور بھی معمولی نہیں جنت کا کافور جو سب سے اعلیٰ خوشبودار ہے