سورة الإنسان - آیت 4
إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
چونکہ دنیا میں دو مختلف قسم کے انسان ہوگئے ہیں اس لئے لازمی ہے کہ ان کے نتائج بھی مختلف ہوں گے جن کا ذکر یہ ہے کہ ہم (اللہ) نے ناشکر لوگوں کے لئے پیروں میں ڈالنے کو زنجیر اور گلے میں ڈالنے کے لئے طوق اور جلانے کے لئے آگ تیار کر رکھی ہے