سورة الإنسان - آیت 2

إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ ہم نے انسان کو ایک ملے جلے قطرے سے پیدا کیا، ہم اسے آزماتے ہیں، سو ہم نے اسے خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا بنا دیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر ہم (اللہ) نے انسان کو مرکب القویٰ نطفے سے پیدا کیا مختلف حالات میں ہم اس کو تبدیل کرتے رہے پہلے نطفہ بنا پھر مضغہ بنایا پھر جسم بنایا پھر اس کو زندگی بخشی پھر ہم (اللہ) نے اس کو سننے والا سمیع دیکھنے والا بصیر بنایا