سورة القيامة - آیت 17

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ اس کو جمع کرنا اور ( آپ کا) اس کو پڑھنا ہمارے ذمے ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس کا انتظام ہم نے کر رکھا ہے کہ تم قرآن نہ بھول سکو گے کیونکہ تمہارے سینے میں اس کا جمع کردینا اور اس کو پڑھا دینا ہمارے ذمے ہے پس تم اس سے بے فکر ہوجائو