سورة القيامة - آیت 13
يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس دن انسان کو بتایا جائے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس روز اس منکر انسان کو اس کی زندگی میں پہلے کئے ہوئے اعمال اور بعد زندگی کے بطوراستمرار پیچھے چھوڑے ہوئے کاموں کی پوری پوری خبر دی جائے گی۔ ایسی کہ کسی طرح انکار نہ کرسکے گا