سورة القيامة - آیت 2
وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہیں، میں بہت ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں!
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور قسم ہے گناہ پر ملامت کرنے والے نفس کی جو اللہ کی بے فرمانی پر فاعل کو شرمندہ کرتا ہے ایسا نفس مومن کا ہے اس لئے اس کی قسم کھا کر ہم بتاتے ہیں کہ ہمارا وعدہ سچا ہے نیک وبد اعمال کا بدلہ ملتا ہے ملے گا اور ضرور ملے گا