سورة المدثر - آیت 11
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
چھوڑ مجھے اور اس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اگر منکرین فساد پر آمادہ ہوں تو دل میں غمگین نہ ہوجائو بلکہ دل میں یقین رکھیو کہ یہ سب میرے اللہ کی مخلوق ہیں اور جس جس انسان کو میں نے پیدا کیا ہے یعنی کل مخلوق اللہ ان کو میرے حوالے کریو یعنی ایسے مخالفوں کی نسبت فکر نہ کیجئیو میں ان کو سنبھال لوں گا کیونکہ میں نے اس کو پیدا کیا ہے